نواز شریف نے اختر مینگل کو اہم ذمہ داری دے دی

مریم نواز اور اختر مینگل کی ملاقات میں کئی معاملات طے ہائے،بلوچستان میں نیا اتحاد اب لندن سے بنے گا۔ معروف صحافی رانا عظیم کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 28 اکتوبر 2020 13:43

نواز شریف نے اختر مینگل کو اہم ذمہ داری دے دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے سربراہ سردار اختر مینگل کے مابین ہونے والی ملاقات میں کئی معاملات طے پا گئے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے جاتی امراء رائے ونڈ میں ملاقات کی ۔

اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اورپی ڈی ایم کی مستقبل کی حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔ دونوں رہنمائوں نے پشاور مدرسے میں دھماکے سے ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کیا گیا جب کہ دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسی حوالے سے سینئر صحافی رانا محمد عظیم کا کہنا ہے کہ اختر مینگل اور مریم نواز کی ملاقات ہوئی اور اس ملاقات کے لیے لندن میں بھی رابطہ ہوا۔

(جاری ہے)

لندن رابطے میں بہت سی چیزیں طے پائیں۔نواز شریف نے اختر مینگل کو کچھ ذمہ داری دی۔یہ آنے والا وقت بتائے گا کہ انہوں نے ہاں کی ہے یا پھر نہ کی ہے۔انہوں نے یہ بھی بات کی کہ میں آپ کا بلوچستان میں ایک تحاد بناتا ہوں۔بلوچستان میں اب ایک نیا اتحاد برطنایہ سے بنے گا،سب سے پہلا ٹارگٹ یہ ہو گا کہ بلوچستان حکومت کو گرایا جائے۔دوسرا یہ کہ بلوچستان میں ہر وہ کام کیا جائے جو پاکستان کے لیے نقصان دہ ہو۔

رانا عظیم نے مزید کہا کہ یہ بھی طے ہوا ہے کہ اب بلوچستان سے دو اور لوگ مریم نواز کو ملنے آئیں گے۔علاوہ ازیں لیگی رہمنا سعد رفیق اور اختر مینگل کی بھی ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال ، پی ڈی ایم کی تحریک اور پی ڈی ایم اتحاد میں شامل ہونے سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں سابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور بی این پی کے رہنماآغا حسن بلوچ بھی شامل تھے ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہاکہ حکومت دو سال میں بلوچستان میں عوام کیلئے کچھ نہ کر سکی، حکومت نے ہر وعدے پر یوٹرن لیا اب ان سے اتحاد کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کے آئینی و قانونی حقوق کیلئے ہمہ وقت جدوجہد کررہے ہیں۔کوئٹہ کے جلسے نے حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھوک دئیے ہیں۔پی ڈی ایم کی جدوجہد اور تحریک پارلیمنٹ کی بالادستی قائم کرنا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں