صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدسے عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان کی ملاقات

پنجاب میں عالمی ادارہ صحت کی ایس اوپیز کے مطابق انسدادپولیو مہم چلائی جارہی ہے متاثرہ علاقہ جات میں انسدادپولیو ٹیمیں گھرگھرجاکربچوں کو پولیوکے قطرے پلارہی ہیں

بدھ 28 اکتوبر 2020 20:55

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدسے عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدسے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان نے ملاقات کی۔اس موقع پر سیکرٹری صحت کیپٹن(ر)محمدعثمان یونس،ایڈیشنل سیکرٹری سندس ارشاد،ڈاکٹرحسین جعفری،عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ہیڈبرائے پولیوڈاکٹرحامدجعفری ودیگرافسران بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداور عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان کے درمیان پنجاب میں پولیوکی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے پنجاب میں انسدادپولیو مہم کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب بھرمیں انتہائی مؤثرانسدادپولیومہم جاری ہے۔

(جاری ہے)

انسدادپولیومہم کے دوران پنجاب کے دوردراز کے علاقہ جات میں بھی بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے جارہے ہیں۔صوبے میں تمام کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرز انسدادپولیومہم کی خود نگرانی کررہے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ متاثرہ علاقہ جات میں انسدادپولیو ٹیمیں گھرگھرجاکربچوں کو پولیوکے قطرے پلارہی ہیں۔پاکستان کوپولیو فری ملک دیکھناچاہتے ہیں۔

انسدادپولیومہم کے دوران ٹیموں کو تمام علاقہ جات کی کوریج کا ہدف دیاگیاہے۔صوبائی وزیر صحت نے والدین سے پولیوٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہاکہ والدین اپنے بچوں کوعمربھرکی معذوری سے بچانے کیلئے پولیوکے قطرے لازمی پلوائیں۔حکومت پولیوختم کرنے میں عوام کے تعاون کے بغیرکامیاب نہیں ہوسکتی۔پاکستان سے پولیوکی بیماری کو ہمیشہ کیلئے خیربادکہنے کیلئے عوام کو کرداراداکرناہوگا۔

صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ پنجاب میں عالمی ادارہ صحت کی ایس اوپیز کے مطابق انسدادپولیو مہم چلائی جارہی ہے۔پنجاب سمیت پاکستان میں کوروناوائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔عوام کو کوروناوائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیرپرسختی سے عملدرآمدکرناچاہئے۔ہم سب کو مل کرکوروناوائرس سمیت دیگروباؤں کو شکست دیناہوگی۔سیکرٹری صحت کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے کہاکہ پولیو ٹیموں کو مثاترہ علاقہ جات میں ہر صورت کوریج کرنے کا ہدف دیاگیاہے۔

لاہورسمیت پورے پنجاب میں پولیوکے خاتمہ کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔صوبائی سیکرٹری صحت نے مزیدکہاکہ سوفیصداہداف حاصل کرنے کیلئے پنجاب میں انسدادپولیوجاری رہنی چاہئے۔عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ہیڈبرائے پولیو ڈاکٹرحامدجعفری نے پنجاب میں مؤثر انسدادپولیومہم چلانے پر محکمہ صحت کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں