صحت کے شعبے کی ترقی اور عوام کو صحت کی بنیادی سہولت کی فراہمی کو حکومت کی اولین ترجیح ہے،عمران خان

پنجاب بھر میں صحت کارڈ کی مرحلہ وار فراہمی کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت

بدھ 28 اکتوبر 2020 21:08

صحت کے شعبے کی ترقی اور عوام کو صحت کی بنیادی  سہولت کی فراہمی کو حکومت کی اولین ترجیح ہے،عمران خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں صحت کارڈ کے اجرا اور تقسیم پر منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے صحت کے شعبے کی ترقی اور عوام کو صحت کی بنیادی سہولت کی فراہمی کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا اور پنجاب بھر میں صحت کارڈ کی مرحلہ وار فراہمی کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولت کی فراہمی تہذیب یافتہ معاشرے کا شعار ہے۔۔وزیراعظم نے کہا کہ غریب عوام کو صحت کے سہولتوں کی فراہمی گڈ گورننس کا حقیقی مظہر ہی.۔اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد ، صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت اور صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں