نواز شریف کے قریبی ساتھی شکیل احمد کے صاحبزادے کو موجودہ حکومت کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے نوکری سے برخاست کر دیا

بدھ 28 اکتوبر 2020 21:31

نواز شریف کے قریبی ساتھی شکیل احمد کے صاحبزادے کو موجودہ حکومت کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے نوکری سے برخاست کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) سابقہ وزیراعظم میاں نواز شریف کے قریبی ساتھی شکیل احمد کے صاحبزادے کو ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے موجودہ حکومت کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے نوکری سے برخاست کر دیا ہے، میاں نواز شریف کے انتہائی قریبی ساتھی شکیل احمد کا بیٹا نوید احمد گزشتہ کئی برسوں سے ایل ڈی اے ایل او ایس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ کے عہدے پر ذمہ داریاں انجام دے رہا تھا، ایل ڈی اے حکام نے نوید احمد کو مسلسل غیر حاضری کے الزام میں نوکری سے برخاست کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نوکری سے فارغ ہونے والے نوید احمد کے قریبی افراد نے بتایا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ نوید احمد کے والد شکیل احمد کا شمار سابقہ وزیراعظم میاں نواز شریف کے انتہائی قریبی افراد میں ہوتا ہے، ایل ڈی اے حکام نے موجودہ حکومت اور ان کے کارندوں کی خوشنودی کے لئے نوید احمد کو نوکری سے برخاست کر دیا ہے اور ایل او ایس میں خالی ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ کے عہدے پر نئی بھرتی کے لئے اپنے قریبی افراد کو نوازنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں