سرمایہ کاروں کے مسائل کا جلد حل ہی معاشی ترقی اور روزگار کے موا قع کا ضامن ہے‘ عمران خان

عوامی فلاح کے منصوبوں کو جلد از جلد اور موثر انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو سہولت بہم پہنچائی جاسکے صحت کارڈ کی مرحلہ وار فراہمی کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں،غریب عوام کو صحت کے سہولتوں کی فراہمی گڈ گورننس کا حقیقی مظہر ہے وزیر اعظم کی زیر صدارت بلدیات کی سطح پر ترقیاتی منصوبوں ،صنعتی ترقی اورصحت کارڈ کے اجرا ء اور تقسیم کے حوالے سے اجلاس

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کے مسائل کا جلد حل ہی معاشی ترقی اور روزگار کے موا قع کا ضامن ہے،عوامی فلاح کے منصوبوں کو جلد از جلد اور موثر انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو سہولت بہم پہنچائی جائے،پنجاب بھر میں صحت کارڈ کی مرحلہ وار فراہمی کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں بلدیات کی سطح پر ترقیاتی منصوبوں ،صنعتی ترقی بالخصوص سیمنٹ کی صنعت کی ترویج و ترقی اورپنجاب میں صحت کارڈ کے اجرا ء اور تقسیم کے حوالے سے اجلاسوںکی صدارت کی ۔بلدیاتی نظام کے حوالے سے اجلاس میں بلدیات کی سطح پر جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت اور نئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزراء اور دیگر اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میںمحکمہ لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کو تحصیل،ضلع اور دیہات میں بنیادی سطح کے مسائل کے حل کے لئے تجویز کردہ منصوبوں سے آگاہ کیا گیا ۔ وزیر اعظم عمران خان نے عوامی فلاح کے منصوبوں کو جلد از جلد اور موثر انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ عوام کو سہولت بہم پہنچائی جا سکے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے مزید ہدایت کی کہ صاف پانی کی ترسیل، سیوریج ، پبلک پارکس اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور یہ منصوبے صوبہ بھر میں ضرورت کے مطابق شرو ع کیے جائیں۔پنجاب میں صنعتی ترقی بالخصوص سیمنٹ کی صنعت کی ترویج و ترقی کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میںوزیر اعظم عمران خان کو پنجاب میں صنعتی ترقی کے ضمن میں کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا جن میں اسپیشل اکنامک زون کی تشکیل، سمال انڈسٹریل انٹرپرائز کی حو صلہ افزائی ، لوکل اور بیرونی سرمایہ کاری اور ہنر مند افرادی قوت پر توجہ شامل ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے خصوصی ہدایت کی کہ سرمایہ کاروں کے لئے ہر ممکن سہولتیں میسر کی جائے تا کہ عوامی فلاح کے ترقیاتی منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت قائم کیے جا سکیں۔وزیر اعظم عمران خان نے سیمنٹ فیکٹری کے سرمایہ کاروں کو دی جانے والی سہولیات کو سراہا اور حکام کو ہدایت کی کہ سرمایہ کاروں کے مسائل کا جلد حل ہی معاشی ترقی اور روزگار کے موا قع کا ضامن ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کنسٹرکشن کے شعبے پر خصوصی توجہ دی رہی ہے جس کیلئے سیمنٹ کی پیداوار اور مناسب قیمتوں میں دستیابی ضروری ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں صحت کارڈ کے اجرا ء اور تقسیم پر منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ صحت کے شعبے کی ترقی اور عوام کو صحت کی بنیادی سہولت کی فراہمی کو حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب بھر میں صحت کارڈ کی مرحلہ وار فراہمی کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولت کی فراہمی تہذیب یافتہ معاشرے کا شعار ہے۔۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غریب عوام کو صحت کے سہولتوں کی فراہمی گڈ گورننس کا حقیقی مظہر ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں