تمام اسلامی ممالک کو ایک نظریہ پر متفق ہونا ہو گا، تبھی مسلمانوں کو دنیا میں اپنا مقام حاصل ہو گا‘ چودھری پرویزالٰہی

دنیا کا امن اسلامی تعلیمات پر عمل کر کے ہی قائم رہ سکتا ہے، دنیا کو اسلاموفوبیا سے نکلنا ہو گا، امت مسلمہ گستاخانہ خاکوں کو ہٹانے اور معافی مانگنے تک فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھے ہم پاکستان کو پرامن، ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گی: خضر عباس جٹ اور رانا صغیر احمد گڈو کا ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت کا اعلان

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:36

تمام اسلامی ممالک کو ایک نظریہ پر متفق ہونا ہو گا، تبھی مسلمانوں کو دنیا میں اپنا مقام حاصل ہو گا‘ چودھری پرویزالٰہی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سینیٹر کامل علی آغا سے ملاقات میں جڑانوالہ سے چودھری خضر عباس جٹ اور وہاڑی سے آزاد امیدوار قومی اسمبلی رانا صغیر احمد گڈو نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر نبی احمد جٹ، رائے عثمان جٹ، سمیرا ساہی اور رانا آصف پومی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک کو ایک نظریہ پر متفق ہونا ہو گا تبھی مسلمانوں کو دنیا میں اپنا مقام حاصل ہو گا، اسلام ایک امن پسند مذہب ہے، دنیا کا امن اسلامی تعلیمات پر عمل کر کے ہی قائم رہ سکتا ہے، دنیا کو اسلاموفوبیا سے نکلنا ہو گا، امت مسلمہ گستاخانہ خاکوں کو ہٹانے اور معافی مانگنے تک فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جبکہ شرپسند عناصر ملک کا امن تباہ کرنے پر تلے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے دونوں رہنمائوں کا پارٹی میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہمارے دروازے ہر محب وطن اور عوام کی خدمت کرنے والوں کیلئے کھلے ہیں، پاکستان کو پرامن، ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کیلئے ہم اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں