کیپٹن(ر) صفدر کیخلاف نفرت انگیزتقریر کے کیس کی سماعت2دسمبر تک ملتوی

جمعرات 29 اکتوبر 2020 13:25

کیپٹن(ر) صفدر کیخلاف نفرت انگیزتقریر کے کیس کی سماعت2دسمبر تک ملتوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) ماتحت عدلیہ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن(ر) محمد صفدر کیخلاف نفرت انگیزتقریر کے کیس کی سماعت2دسمبر تک ملتوی کر تے آئندہ سماعت پر کیپٹن (ر)صفدر کے وکلا ء سے دلائل طلب کرلئے ۔کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف تھانہ اسلامپورہ کی جانب سے چالان جمع کرا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن (ر)صفدر اپنے ایک کیس کے سلسلے میں سیشن کورٹ میں آئے، بعد ازاں کیپٹن (ر)صفدر بار روم میں چلے گئے جہاں پر انھوں نے نامناسب تقریر کی، کیپٹن (ر)صفدر نے وہاں پر ایک ویڈیو بیان کے ذریعے حکومت پاکستان کیخلاف عوام کو ا کسایا، کیپٹن (ر)صفدر نے حکومت کو گرانے اور حکومت کے خلاف عوام کو باہر نکلنے کے لیے اکسایا۔

عدالت نے کیس کی سماعت2دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کر لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں