بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب کے 3 اضلاع میں کاروباری سرگرمیاں جزوی طورجلد بند کرنے کا فیصلہ

اجازت کے حامل کاروبار والے 50 فیصد اسٹاف کیساتھ کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے،باقی کاروباررات 10 بجے تک بندہونگے

جمعرات 29 اکتوبر 2020 13:25

بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب کے 3 اضلاع میں کاروباری سرگرمیاں جزوی طورجلد بند کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب کے 3 اضلاع میں کاروباری سرگرمیاں جزوی طورجلد بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نے کاروباری سرگرمیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق تمام کاروباری سرگرمیاں رات 10 بجے تک بند کر دی جائیں گی تاہم میڈیکل اسٹورز، ٹائروں اور پھلوں کی دکانیں، تندور اور آٹا چکیاں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ کوریئر سروس، ہوٹل اور پیٹرول پمپس بھی 24 گھنٹے کھلے رہ سکیں گے اور اجازت کے حامل کاروبار والے 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔نوٹیفکیشن میں پارکس صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، فیصلے کا اطلاق لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں