سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ کے احکامات پر لاہور پولیس کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے پر عزم

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 29 اکتوبر 2020 18:09

سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ کے احکامات پر لاہور پولیس کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے پر عزم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ کے احکامات پر لاہور پولیس کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے پر عزم، ملک بھر میں کورونا وباء کے خطرات بڑھ گئے، کیسز میں دن بدن اضافہ کورونا وباء کے پیش نظر حکومتی گائیڈ لائنز پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے گا، سربراہ لاہور پولیس عمر شیخ کی طرف سے تمام فیلڈ افسران کو احکامات جاری، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر لاہور پولیس، محکمہ ہیلتھ اور ڈی سی آفس کی ٹیموں کے ہمراہ کارروائی کرے گی، شہری شادی ہالز سمیت تمام اجتماعات اور پرہجوم جگہوں پر سماجی فاصلوں کو یقینی بنائیں، شہریوں کو کورونا وباء کے خطرات سے محفوظ بنایا جائے گا شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے ماسک، سینی ٹائزر اور سماجی فاصلوں کو یقینی بنائیں، لاہور پولیس نے کورونا وباء میں ہمیشہ فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں