گاڑیوں سے نکلنے والا مضر صحت دھواں سموگ کا باعث بن رہا ہے، ،سی ٹی او لاہور

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 29 اکتوبر 2020 18:10

گاڑیوں سے نکلنے والا مضر صحت دھواں سموگ کا باعث بن رہا ہے، ،سی ٹی او لاہور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سموگ کے خدشات بڑھتے ہی ٹریفک پولیس نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاوٴن تیز کر دیا، گاڑیوں سے نکلنے والا مضر صحت دھواں سموگ کا باعث بن رہا ہے، ،سی ٹی او لاہور کیپٹن سید حماد عابد نے بتایا کہ مہم کے دوران دھواں دینے والی 26 ہزار سے زائد گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری، سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کو 60 لاکھ 24 ہزار سے زائد جرمانے عائد، انتہائی مضر صحت دھواں چھوڑنے والی 82 گاڑیاں بھی بند،ٹریفک پولیس، ٹرانسپورٹ اور محکمہ ماحولیات کی مشترکہ دو ٹیمیں تشکیل، کارروائی کے ساتھ ساتھ ایجوکیشن یونٹ کے بس اڈوں پر آگاہی لیکچرز بھی جاری، سرکل افسران کو متعلقہ یونینز کے ساتھ مل کر موثر آگاہ مہم چلانے کی ہدایت، آگاہی اور احتیاطی تدابیر اپنانے سے سموگ کے اثرات کم ہونگے،سموگ سے انسان کو سانس لینے میں دشواری، ناک،گلے کی بیماریوں کا اندیشہ رہتا ہے، ماحولیاتی آلودگی سے پاک آب و ہوا صحت مند معاشرے کی ضامن ہے،

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں