ایاز صادق کا بیان قومی سلامتی کے لیے رسک اور قابلِ مذمت ہے؛ خواجہ رمیض حسن

اعلیٰ حکام کے اجلاس اور ان کا ایجنڈا قومی راز، عوامی فورم پر بیان کرنا عین غداری ہے, ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ق

جمعرات اکتوبر 18:16

ایاز صادق کا بیان قومی سلامتی کے لیے رسک اور قابلِ مذمت ہے؛ خواجہ رمیض ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ ق پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات خواجہ رمیض حسن نے سابق سپیکر سردار ایاز کی اسمبلی فلور پر کی جانے والی انتہائی غیر مناسب تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ حکام کے اجلاس اور ان کا ایجنڈا قومی راز، عوامی فورم پر بیان کرنا عین غداری ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے سیاست دان اپنے مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے ریاست کو کمزور کرنے کی گہری سازش کا حصہ بن رہے ہیں جس کی مثال گزشتہ روز اسمبلی تقریر کا بھارتی میڈیا پر بطور خصوصی نشریات نشر ہونے سے عیاں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہایاز صادق کا بیان قومی سلامتی کے لیے ناقابلِ برداشت اور قابلِ مذمت ہے.

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments