اپوزیشن کو ملکی سلامتی کے معاملات پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ‘ گورنر پنجاب

بھارت بلوچستان اور ملک کے دیگر صوبوں میں اًمن کیخلاف سازشیں کر رہا ہے توہین آمیز خاکو ں کی اشاعت روکنے کیلئے اقوام متحدہ کو سخت قانون سازی کر نی چاہیے ‘ چوہدری سرور

جمعرات 29 اکتوبر 2020 18:59

اپوزیشن کو ملکی سلامتی کے معاملات پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ‘ گورنر پنجاب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ملکی سلامتی کے معاملات پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ،بھارت بلوچستان اور ملک کے دیگر صوبوں میں اًمن کیخلاف سازشیں کر رہا ہے ،بھارت پاکستان کا دشمن ہے اسکے خلاف پار لیمنٹ سمیت ہر فورم پر تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو متحد ہونا چاہیے ،توہین آمیز خاکو ں کی اشاعت روکنے کیلئے اقوام متحدہ کو سخت قانون سازی کر نی چاہیے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے الحمراء لاہور میں سیر ت النبیؐ کانفر نس سے خطاب اور مقامی ہوٹل میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ سیر ت النبیؐ کانفر نس میں صوبائی وزیر مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ سمیت دیگر بھی شر یک ہوئے ۔

(جاری ہے)

صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن بتائے کہ وہ چاہتی کیا ہی کبھی آپ نے سنا کہ اپوزیشن نے کہا ہو کہ صحت کے معاملات کو ٹھیک کیا جائے اپوزیشن تو کہتی ہے کہ حکومت گھر جائے ہمیں ۔

اُنہوں نے کہا کہ عوام نے پانچ سال کا مینڈنٹ دیا ہے ہم وقت سے پہلے نہیں جائیں گے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن قومی ایشوز کا حل نہیں صرف حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے مگر حکومت 2023تک کہیں جانیوالی نہیں۔ گور نر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ بھارت ہمیشہ سے پاکستان میں اًمن کا دشمن ہے اور آج بھارت کے تمام ہمسایوں سے تعلقات خراب ہوچکے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جب بھی کسی ملک کو تباہ کیا جاتا ہے توسب سے پہلے اس ملک کی فوج کمزور کیا جاتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اداروں کو کمزور کر نے کی اپوزیشن کی سازشیں ملکی مفاد میں نہیں اپوزیشن احتجاج اور جلسے ضرورکرے مگرانکو ملکی سلامتی کے معاملات پر سیاست اور بیان بازی نہیں کر نی چاہیے۔گورنر نے کہا کہ 22کروڑ پاکستانیوں کو افواج پاکستان پر فخر ہے جو دہشت گردی کا ملک بھر سے خاتمہ کر رہے ہیں اور ملکی سر حدو ں کے دفاع کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں ملکی دفاع کے تحفظ اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے سیکورٹی فورسز کیساتھ کھڑی ہوں ۔سیرت البنیؐ کانفر نس سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حضورؐ کی ذات گر می مسلمانوں کی محبتوں اور عقیدتوں کا محور ومر کز ہے اورآپ ؐ کی تشر یف آوری پوری دُنیا با لخصوص اہل اسلام کیلئے اللہ تعالیٰ کی نعمت عظمیٰ اور احسان کبریٰ ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے اس احسان عظیم پر اظہار تشکر کیلئے امت مسلمہ صدیوں سے ہر لمحہ حضورؐ پر درودسلام کے نذرانے پیش کر رہی ہے اور یہ سلسلہ ہمیشہ جاری و ساری رہے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں