گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا عید النبیؐ کے موقع پر پیغام

جمعرات اکتوبر 18:59

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا عید النبیؐ کے موقع پر پیغام
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے عید میلادالنبی ؐکے مبارک اور عظیم ترین دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن اس ذاتِ مبارک کی ولادتِ باسعادت کا دن ہے‘ جس کی آمد نے خدائے ذوالجلال کی وحدانیت پر نہ صرف مہر ثبت کی بلکہ مقصد انسانیت کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دوام بخش دیا ‘ جس نے بتوں کے غرور اور ظلم و ستم کے ناخداؤں کے تکبر کو نیست و نابود کرتے ہوئے ایک رب کے سامنے سجدہ ریز ہونے کا وہ دائمی پیغام دیا جو تاقیامت بلند و بالا رکھے گا- گورنر پنجاب نے کہا کہ سرزمینِ پاکستان کا یہ ٹکڑا اس حوالے سے بھی خوش قسمتی کی انتہا پر ہے ، جس کی فضاؤں ، کھیتوں ‘ کھلیانوں ، پہاڑوں ، میدانوںاور مسلمانوں کی رگوں میں لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ خون کی طرح رواں دواں ہے - اس ملک کے تمام مسلمانوں کو یہ اعزاز اور فخر حاصل ہے کہ وہ محمدِ عربی ؐ کے غلام ہیں اور عشق ِ محمد ؐ کو دین کی بنیاد اور ختم نبوت کو نجات کی راہ او ر ایمان سمجھتے ہیں، جو ؐ مسکرائے تو چمنستانِ کونین کے پھولوں نے ہنسنا سیکھا، جو ؐ اٹھا تو پہاڑوں نے سر بلندی پائی، جس ؐ کے خراماںِ ناز سے صبا نے ٹہلنا سیکھا، جس ؐ نے کائنات کو نورانی کیا، جو ؐ نو ر میں سب سے پہلے اور ظہور میں سب سے آخر تھا۔

(جاری ہے)

ہمیں آج کے دن یہ عہد کرنا ہے کہ ہمیں نبی پاک ؐکے ابدی پیغام زریں اصول‘ انسانوں سے محبت ، ظلم سے نفرت ، ظالموں کی بیخ کنی اور مظلوموں کی ڈھارس بننا ہے -

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments