دسمبر کا لاہور کا جلسہ آخری معرکہ ہوگا

لاہوریے شریک ہوئے تو لانگ مارچ نہ گرتی دیوار کو آخری دھکے کی ضرور ت ہو گی، پوری ریاست کی قوت نوازشریف کے پیچھے لگا دی لیکن پھر بھی لرز رہے ہیں: مریم نواز

جمعرات 29 اکتوبر 2020 19:01

دسمبر کا لاہور کا جلسہ آخری معرکہ ہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ دسمبر کا لاہور کا جلسہ آخری معرکہ ہوگا اور اگر لاہوریے شریک ہوئے تو لانگ مارچ کی ضرورت ہو گی اور نہ گرتی دیوار کو آخری دھکا دینے کی ضرورت ہو گی،پوری ریاست کی قوت نوازشریف کے پیچھے لگا دی گئی لیکن پھر بھی اکٹھے بیٹھے لرز رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں’’ووٹ کو عزت دو پاسبان ‘‘بننے والے پی پی 147 کے کارکنان کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مریم نواز نے کہا کہ جس دہشتگردی کو محنت سے ختم کیا گیا وہ دوبارہ شروع ہو گئی ہے ،ملک کو نالائقی اور ووٹ چوری کے تحفے سے ہمیشہ کیلئے نجات دلانے کا وقت آ گیاہے ،میدان میں اترنے کا وقت آ گیاہے ،12یا13دسمبر کو لاہور میں آخری جلسہ ہوگا ،پی ڈی ایم کو پتہ ہے لاہور کا جلسہ فیصلہ کن ہوگا ،لاہور کا جلسہ آخری معرکہ ہوگا ،اگر لاہوریے شریک ہوئے تو لانگ مارچ اور نہ گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ لاہور نے زور لگا دیا تو حکومت نظر نہیں آئے گی ،لاہوریے جب بولیں گے تو پاکستان کو سننا پڑے گا ،لاہور بولتا ہے تو پورا پاکستان سنتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کہتے ہیں نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی ہے ، لیکن آج ملک کے کونے کونے میں نوازشریف نظر آرہا ہے ،پوری ریاست کی قوت نوازشریف کے پیچھے لگا دی گئی لیکن پھر بھی اکٹھے بیٹھے لرز رہے ہیں ،نوازشریف اور ووٹ کی لاج رکھنے کا وقت آ گیاہے ،نوازشریف کے بیانیے کو گھر گھر پہنچانے کا وقت آ گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں