پی ایچ اے نے گاڑیوں پر پارکنگ فیس وصولی کیلئے سمری وزیر اعلی پنجاب کو بھجوا دی

جمعہ 30 اکتوبر 2020 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2020ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے پارکوں میں شہریوں کی انٹری فری جبکہ گاڑیاں پر پارکنگ فیس وصولی کے لئے سمری وزیر اعلی پنجاب کو بھجوا دی ۔

(جاری ہے)

پی ایچ اے شہریوں کی گاڑیوں کی حفاظت پر ماہانہ 26 لاکھ روپے خرچ کر رہا ہے ،پارکنگ فیس کی اجازت ملنے پر محکمہ کو سالانہ پانچ کروڑ کی بچت ہوگی ۔چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی کے مطابق پی ایچ اے مالی بحران کا شکار ہے ،پارکنگ فیس عائد کرنے سے اس سے نمٹنے میںمدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پارکوں میں شہریوں کی انٹری فری ہوگی اس پر کوئی ٹکٹ نہیں لگا رہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں