ایاز صادق کے گھر کے باہر مخالفانہ بینرز لگانے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 13:13

ایاز صادق کے گھر کے باہر مخالفانہ بینرز لگانے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے گھر کے باہر مخالفانہ بینرز لگانے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے گھر کے باہر گھٹیا تحریر پرمبنی بینرز لگانے کی شدید مذمت کرتے ہیں،صوبائی وزیرعلیم خان کی جانب سے ہر حرکت کی ہرگز توقع نہیں کی جاسکتی تھی،علیم خان نے سردار ایاز صادق سے تین مرتبہ انتخابات میں عبرتناک شکست کھانے کی وجہ سے ایسی شرمناک حرکت کی۔یہ حرکت سیاسی کارکنوں کو اشتعال دلانے کی گھنائونی سازش ہے،اشتعال انگیز بینرز فی الفور اتارے جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں