فضل الرحمان کا کراچی میں پی ڈی ایم توڑنے کی سازش کیے جانے کا الزم

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو توڑنے کی سازش کراچی میں ہوئی ، تاہم پی ڈی ایم قائم ہے اور شیڈول کے مطابق اپنے جلسے جاری رکھے گی ، سربراہ اپوزیشن اتحاد کی نیوز کانفرنس میں گفتگو

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 31 اکتوبر 2020 14:09

فضل الرحمان کا کراچی میں پی ڈی ایم توڑنے کی سازش کیے جانے کا الزم
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اکتوبر2020ء) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں پی ڈی ایم کو توڑنے کی سازش کیے جانے کا الزام عائد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں کی جانے والی ایک پریس کانفرنس کے دوران جے یو آئی ف کے امیر نے انکشاف کیا کہ پی ڈی ایم اتحاد کو توڑنے کی سازش کراچی میں ہوئی ، تاہم پی ڈی ایم قائم ہے، اور شیڈول کےمطابق اپنے جلسے جاری رکھےگی ، پی ڈی ایم کی قیادت عوام کی بات کرتی ہے، کیوں کہ سیاست دان کا فرض ہوتاہے عام آدمی کا ترجمان بنے۔

انہوں نے بتایا کہ اس حکومت کے خاتمے کے لیے استعفوں کا راستہ پی ڈی ایم کےلائحہ میں شامل ہے، کیوں کہ ملک معاشی لحاظ سے دیوالیہ ہوچکاہے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مزید ہے کہ ایاز صادق نے انتہائی ذمے دارانہ اور سنجیدہ بات کی ہے، ملک کو آئین کےمطابق چلایا جائے ، ناجائزحکومت ہم پر مسلط نہ کی جائے، جس کی کابینہ احمقوں کا مربہ ہے ، حکومت اپوزیشن کو اشتعال دلاتی ہے، اور ملک میں بحران پیدا کیے جارہےہیں، میرے خیال میں قیامت کی علامت ہے کہ مسلم لیگی غدار ٹھہرے ، ہم توہین آمیز رویوں کےخلاف ہیں، لیکن تنقید سے کوئی بالا تر نہیں ہے، ہم حکومت کے جواز کو تسلیم نہیں کرتے ، اس بات کا حق نہیں دے سکتے کہ ان سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ بھی لیتے رہیں، اختلاف رائے اصولوں پر کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف حکومت نے سابق اسپیکرسردار ایاز صادق اور پی ڈی ایم رہنماؤں سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا ،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا کہ ہم چاہیں گے کہ ایاز صادق قومی اسمبلی میں معافی مانگیں،ہم سے کم پر راضی نہیں ہوں گے، اگر معافی مانگ لی تو ٹھیک ورنہ قانون اپنا راستہ لے گا ، انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے معاملے میں پاکستان کو کامیابی ملی، وزیراعظم کے فیصلے کو عالمی سطح پر سراہا گیا،ہم ذمہ دار ریاست کی طرح جنگ نہیں چاہتے ، ہم نے کامیابی حاصل کی لیکن یہ اس کو متنازع بنا رہے ہیں، ایاز صادق ہوتے کون ہیں جو اس طرح کی باتیں کریں ، جو بیان دیا گیا اس واقعے کو پس پشت نہیں ڈالا جاسکتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں