خلفشار اور انتشار سے سیاسی قوتیں پچھتائیں گی ، شیخ رشید کا انتباہ

مسلم لیگ ن جو کچھ کہہ رہی ہے وہ غیر ملکی ایجنڈا ہے ، اب سیاست جس دوراہے میں داخل ہو رہی ہے اس کا نتیجہ کچھ بھی نکل سکتا ہے ، اس سلسلے میں یکم نومبر سے 31 دسمبر اہم ہے ، وفاقی وزیر ریلوے کی پریس کانفرنس

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 31 اکتوبر 2020 14:37

خلفشار اور انتشار سے سیاسی قوتیں پچھتائیں گی ، شیخ رشید کا انتباہ
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کی طرف سے متنبہ کیا گیا ہے کہ ملک میں ہونے والے خلفشار اور انتشار سے سیاسی قوتیں پچھتائیں گی ، مسلم لیگ ن جو کچھ کہہ رہی ہے وہ غیر ملکی ایجنڈا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں واقع ریلوے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے سیاست کو ریاست پر فوقیت دی جا رہی ہے ، ایاز صادق کے بیان پر بھارت میں شادیانے بجائے جا رہے ہیں ، سیاست سے لڑائی آپ کا حق ہے لیکن ریاست سے لڑائی زیادتی ہے ، ان عقل کے اندھوں کو اندازہ ہی نہیں کہ ملکی سیاست خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکی ، ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے کہا کہا کہ ایازصادق کے بیان سے فوج میں غم و غصہ پایا جاتا ہے ، اب سیاست جس دوراہے میں داخل ہو رہی ہے اس کا نتیجہ کچھ بھی نکل سکتا ہے ، اس سلسلے میں یکم نومبر سے 31 دسمبر اہم ہے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن مل سکتی ہیں تو ہم بھی ن لیگ سے بات کرسکتے ہیں کیونکہ مذاکرات ہمیشہ سیاسی جماعتوں میں ہی ہوتے ہیں ، تاہم وزیراعظم کہیں نہیں جا رہے وہ ادھر ہی رہیں گے اور اگر سیاست سے لڑائی کرنی ہے تو عمران خان میدان میں موجود ہیں۔ قبل ازیں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ دہشتگرد پاکستان میں داخل ہوچکے، ٹی ٹی پی بھارتی پیسے سے آرگنائز ہورہی ہے، کوئٹہ پشاور میں کوئی واقعہ رونماء ہوسکتا ہے، پی ڈی ایم کے جلسوں کیلئے دعا گو ہوں ، 90 فیصد پاکستانی پاک فوج اور اداروں سے محبت کرتی ہے اور پاک فوج کوجمہوریت کے استحکام کا باعث سمجھتے ہیں 90 فیصد پاکستانی سرحدوں پراپنی جانیں قربان کرنے والی فوج کو سلام پیش کرتے ہیں ، باقی دس فیصد شکست خوردہ ، مایوس اور ناکام لوگ ہیں ، ان کے بچوں کی شہریت توغیر ملکی ہے جبکہ خود اقاموں پر ہیں اور یہی لوگ پاکستانی فوج اور اداروں پر تنقید کرتے ہیں، جو پا ک فوج پر تنقید کرتا ہے وہ ملک دشمن ایجنڈے پر کام کرتاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں