لاہور میں 105 چالان کروانے والی گاڑی پکڑی گئی

گاڑی کے مالک پر چالان کی رقم 50 ہزار 300 روپے واجب الادا، وارڈنز نے گاڑی کو تھانہ مزنگ میں بند کروادیا

Shehryar Abbasi شہریار عباسی منگل 24 نومبر 2020 00:45

لاہور میں 105 چالان کروانے والی گاڑی پکڑی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین - 23 نومبر 2020ء) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 105 ای چالان کروانے والی نادہندہ گاڑی پکڑ تھانے میں بند کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گنگا رام اسپتال لاہور کے قریب سے 105 ای چالان والی نادہندہ گاڑی پکڑی گئی، گاڑی کے مالک پر چالان کی رقم 50 ہزار 300 روپے واجب الادا ہیں۔ ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق اتھارٹی کی نشاندہی پر وارڈنز نے گاڑی کو تھانہ مزنگ میں بند کروادیا ہے ۔

سیف سٹیز اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گاڑی کے مالک کے ذمہ کل واجب الادا رقم 50 ہزار 300 روپے ہے ۔ 
105 ای چالان جمع نہ کروانے کے بعد بھی گاڑی کی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر نشاندہی کی گئی ۔ واضح رہے کہ ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف سیف سٹیز اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں، 5 یا زائد ای چالان نادہندہ گاڑی کے مالکان کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ قوانین کی پاسداری کریں۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی نے نادہندگان کو ای چالان ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجنے کا آغاز کیا تھا۔ سیف سٹی اتھارٹی کی نشاندہی پر لاہور میں 83 ای چالان والی نادہندگاہ گاڑیاں پکڑی گئی تھی، ان 83 گاڑیوں کے مالکان کے ذمے واجب الادا کل رقم 41 ہزار 300 روپے ہے ۔ ٹریفک پولیس اور سیف سٹیز اتھارٹی کی مشترکہ کارروائیوں کے نتیجے میں متعدد افراد نے چالان جمع کروائے ہیں البتہ جو لوگ وارننگ کے باوجود چالان جمع نہیں کروا رہے ان کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں