سردارشیر گورچانی ،سمعیہ راحیل قاضی سمیت کئی افراد کو جاتی امراء میں مریم نواز سے تعزیت سے روک دیاگیا

صرف قریبی عزیز وا قارب اور گیٹ پر درج کئے گئے ناموں کی حامل شخصیات کو جاتی امراء کے اندرجانے کی اجازت دی گئی

منگل 24 نومبر 2020 16:35

سردارشیر گورچانی ،سمعیہ راحیل قاضی سمیت کئی افراد کو جاتی امراء میں مریم نواز سے تعزیت سے روک دیاگیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) سابق ڈپٹی سپیکرسردارشیر گورچانی ،جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد کی بیٹی ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی سمیت کئی افراد کو جاتی امراء میں مریم نواز سے تعزیت سے روکدیا گیا ، صرف قریبی عزیز وا قارب اور گیٹ پر درج کئے گئے ناموں کی حامل شخصیات کو جاتی امراء کے اندرجانے کی اجازت دی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد کی صاحبزادی ڈاکٹر سمحیہ راحیل قاضی،سابق ڈپٹی سپیکرسردار شیر گورچانی اوردیگرافراد مریم نواز سے ان کی دادی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لئے جاتی امراء پہنچے تاہم سکیورٹی گارڈزنے انہیں اندرجانے سے روکدیا۔سمحیہ راحیل قاضی نے پیغام میں لکھا کہ بہت پیاری مریم تعزیت کے لیے آئی تھی پتہ چلا آپ سے ملنے کی اجازت نہیں اس لئے تعزیت قبول کر لیں۔ سمحیہ راحیل قاضی نے یہ نوٹ ٹوئٹر بھی پر بھی شیئر کیا ۔ اسی طرح سابق ڈپٹی سپیکرسردا ر شیرعلی گورچانی اور دیگر افراد کو بھی اندر جانے کی اجازت نہ دی اور یہ شخصیات تعزیت کے لئے ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ پہنچ گئیں۔۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں