چودھری شجاعت،پرویزالٰہی کا سابق وزیراعظم نواز شریف نے ٹیلیفونک رابطہ

چودھری بردارن کا نوازشریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت، آپ کی والدہ انتہائی ملنسار اور شفیق خاتون تھیں، چودھری شجاعت کی گفتگو، مجھے گردوں کا انفیکشن ہے میرے لیے دعا کریں۔قائد ن لیگ نوازشریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 24 نومبر 2020 17:05

چودھری شجاعت،پرویزالٰہی کا سابق وزیراعظم نواز شریف نے ٹیلیفونک رابطہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 نومبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ ق کی اعلیٰ قیادت چودھری شجاعت حسین اورچودھری پرویزالٰہی نے قائد ن لیگ اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں انہوں نے نوازشریف سے ان کی والدہ کے انتقال کر اظہار تعزیت کیا، چودھری شجاعت نے کہا کہ آپ کی والدہ انتہائی ملنسار اور شفیق خاتون تھیں، نوازشریف نے کہا کہ مجھے گردوں کا انفیکشن ہے میرے لیے دعا کریں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کی اعلیٰ قیادت چودھری شجاعت حسین اورچودھری پرویزالٰہی نے قائد ن لیگ اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں ق لیگ کی قیادت چودھری شجاعت،چودھری پرویزالہٰی نے سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ان کی والدہ کے انتقال پراظہارتعزیت کیا۔

(جاری ہے)

چودھری شجاعت نے سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ان کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ آپ کی والدہ سے 2 مرتبہ ملاقات ہوئی، وہ انتہائی ملنسار اور شفیق خاتون تھیں، انتہائی پیار کے ساتھ پیش آتی تھیں۔

اس موقع پرچودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ دعا ہے اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔قائد ن لیگ نوازشریف نے چودھری شجاعت سے ان کی خیریت دریافت کی، نوازشریف نے چودھری شجاعت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد صحتیابی عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ مجھے گردوں کا انفیکشن ہے میرے لیے دعا کریں۔یاد رہے نوازشریف اور چودھری شجاعت کا ایک طویل عرصے کے بعد رابطہ ہوا ہے۔

دوسری جانب پنجاب کابینہ نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی 5روز کیلئے پیرول پر رہائی کی منظور ی دے دی ہے، ، ن لیگ کی قیادت نے پارٹی صدر میاں شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی پیرول پردوہفتے رہائی کیلئے درخواست دی تھی۔دونوں کی پیرول پر رہائی بیگم شمیم اختر کے انتقال پر دی جارہی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے واضح کیا تھا کہ وہ صرف 12گھنٹے کیلئے رہائی دے سکتا ہے، اس سے زیادہ پیرول پر رہائی دینے کااختیار وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس ہے۔

جس پر محکمہ داخلہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ایک سرکولیشن بھیجا، وزیراعلیٰ نے سمری پنجاب کابینہ کو بھجوائی، تاہم پنجاب کابینہ نے وزیراعلیٰ کی سمری پر فیصلہ کرتے ہوئے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی 5روز کیلئے پیرول پر رہائی کی منظور ی دے دی ہے۔ پیرول پر رہائی کا عمل میت پاکستان پہنچنے پر شروع ہوجائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں