پنجاب کابینہ نے شہباز شریف ،حمزہ شہباز کوپانچ روز کیلئے پیرول پر رہا کرنے کی منظوری دیدی

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے دو ہفتوں کیلئے پیرول پر رہائی کے لئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست جمع کرائی گئی تھی ملک بھر سے تعزیت کرنیوالوں نے آنا ہے ،پانچ روز کم ہیں، حکومت مشکل کی اس گھڑی میںبھی سیاست سے باز نہیں آرہی ‘رہنمائوں کی گفتگو

منگل 24 نومبر 2020 22:38

پنجاب کابینہ نے شہباز شریف ،حمزہ شہباز کوپانچ روز کیلئے پیرول پر رہا کرنے کی منظوری دیدی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) پنجاب کابینہ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو محترمہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ، تدفین اور اظہار تعزیت کے لئے آنے والوںسے ملاقات کے لئے پانچ روز کیلئے پیرول پر رہا کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی دو ہفتوں کیلئے پیرول پر رہائی کے لئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست جمع کرائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اہم فیصلہ وزیراعلی سردار عثمان بزدار کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے کی جانب سے دی گئی درخواست پر غور کیا گیا اور انسانی بنیادوں پر ان کی رہائی کی منظوری دی گئی۔مزید بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی محترمہ بیگم شمیم بیگم کی میت کی واپسی سے مشروط ہے میت کی واپسی کی مصدقہ اطلاع پر ہی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی ہوسکے گی۔مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف سے ملک بھر سے لوگوں نے تعزیت کے لئے آنا ہے اس لئے پانچ روز کم ہیں، حکومت مشکل کی اس گھڑی میںبھی سیاست کرنے سے باز نہیں آرہی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں