امیر جماعت اسلامی سے احسن اقبال ،ایاز صادق ،خواجہ سعد رفیق ،امیر مقام اوردیگر کی ملاقات ،والدہ کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہار

منگل 24 نومبر 2020 23:04

امیر جماعت اسلامی سے احسن اقبال ،ایاز صادق ،خواجہ سعد رفیق ،امیر مقام اوردیگر کی ملاقات ،والدہ کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے مسلم لیگ ن کے وفد نے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی قیادت میں منصورہ میں ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت اور مغفرت کی دعا کی۔وفد میں سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ،خواجہ سعد رفیق ،امیر مقام رانا مشہودشامل تھے ۔دیوان احمد مسعود چشتی ،خواجہ اسرار الحق چشتی ،پیر خواجہ اکمل اویسی ،ڈاکٹر حسن محی الدین ،نواز گنڈا پور،پیر فرید فخری ،علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری ،سینئر کالم نگاروں اور اینکرز سجاد میر ،اوریا مقبول جان ،سلمان غنی ، نصراللہ ملک،خالد شہزاد فاروقی ،میاں اشفا ق انجم، محمد عثمان،فرخ شہباز وڑائچ اور کالم نویس محمد نعیم و دیگر نے بھی امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے منصورہ میں ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم ،حافظ محمد ادریس ،میاں مقصود احمد ،محمد اصغر ،الخدمت پنجاب کے صدر اکرام سبحانی ،سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی موجود تھے ۔دریں اثنا اسلامک لائیر ز موومنٹ لاہور کے وفد نے نصراللہ اولکھ ایڈووکیٹ کی قیادت سینیٹر سراج الحق سے ان کی والدہ کی وفات پر دعائے مغفرت اور تعزیت کی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں