پنجاب بھر میں تاریخی اور یادگار مقامات پر شادی بیاہ کی شوٹنگ پر قیمتیں بڑھانے کی منظوری دیدی گئی

تاریخی ، یادگار مقامات پر فلم شوٹنگ کی فیس ایک سے بڑھاکردو لاکھ ،سٹل فوٹو گرافی فیس 25 ہزار روپے سے 50 ہزار روپے کردی گئی

منگل 24 نومبر 2020 23:34

پنجاب بھر میں تاریخی اور یادگار مقامات پر شادی بیاہ کی شوٹنگ پر قیمتیں بڑھانے کی منظوری دیدی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) پنجاب بھر میں تاریخی اور یادگار مقامات پر شادی بیاہ کی شوٹنگ پر قیمتیں بڑھانے کی منظوری دیدی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے تاریخی اور یادگار مقامات پر فلم شوٹنگ کی فیس ایک لاکھ روپے سے دو لاکھ روپے بڑھا دی گئی ہے ۔سٹل فوٹو گرافی پر فیس 25 ہزار روپے سے 50 ہزار روپے کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

شالامار باغ میں برائڈیل شوٹ پر 15 ہزار روپے کی نئی فیس مقرر کی گئی ہے۔شاہدرہ مونومنٹ پر فلم شوٹنگ کی فیس 1 لاکھ 25 ہزار روپے،شاہدرہ مونمنٹ پر سٹل فوٹوگرافی کے لئے 75 ہزار اور برائڈیئل شوٹ کے لئے 10 ہزار،شالا مار باغ اور شاہدرہ مونمنٹ میں کارپوریٹ فنکشن کے لیے 10 لاکھ روپے کی فیس مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ پنجاب بھر کے دیگر سیاحتی اور تاریخی مقامات پر بھی فیسں بڑھانے کی مںظوری دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں