کورونا کے باعث پنجاب بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں تدریسی سرگرمیاں معطل

میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں 26 نومبر سے 24 دسمبر تک آن کیمپس تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی. محکمہ صحت پنجاب کا سرکلر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 25 نومبر 2020 15:35

کورونا کے باعث پنجاب بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں تدریسی سرگرمیاں معطل
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 نومبر ۔2020ء) کورونا کے باعث پنجاب بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں 26 نومبر سے 24 دسمبر تک آن کیمپس تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی. میڈیکل کالجز کے ہوسٹلز میں صرف ان طلبہ کو رکھنے کی اجازت ہوگی جنہیں انٹرنیٹ کے مسائل کا سامنا ہو خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 9 نئے کیسز رپورٹ اور مزید 59 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں.

(جاری ہے)

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3لاکھ 82 ہزار 892 ہوگئی ہے اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار803 ہے ملک میں کورونا کے3 لاکھ32ہزار974 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 42ہزار 115 زیر علاج ہیں. اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد27 ہزار979، خیبرپختونخوا45 ہزار314، سندھ ایک لاکھ 66 ہزار33، پنجاب ایک لاکھ 15 ہزار786، بلوچستان 16 ہزار891، آزاد کشمیرمیں6ہزار316 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 573 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں.

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار904افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں سندھ میں 2 ہزار858، خیبر پختونخوا ایک ہزار339، اسلام آباد291، گلگت بلتستان99، بلوچستان میں 164 اور آزاد کشمیر میں151 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرنا ہو گا.

این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہے.

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں