گورنر اور وزیراعلی نے باہمی مشاورت کل ہونیوالا اوورسیز پاکستانیز کنونشن منسوخ کر دیا

گورنر ہائوس لاہورمیں منعقدہونے والے کنونشن کے مہمان خصوصی صدر مملکت عارف علوی تھے

بدھ 25 نومبر 2020 16:08

گورنر اور وزیراعلی نے باہمی مشاورت کل ہونیوالا اوورسیز پاکستانیز کنونشن منسوخ کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) گورنر پنجاب چودھری سرور اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے باہمی مشاورت کے بعد آج( جمعرات ) منعقد ہونے والا اوورسیز پاکستانیز کنونشن منسوخ کر دیا۔

(جاری ہے)

کنونشن گورنر ہائوس لاہورمیں ہونا تھا جس کے مہمان خصوصی صدر مملکت عارف علوی تھے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ کورونا کے ایشو پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہی کیا جائے گا ۔حکومت نے صوبہ بھر میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے اقدامات کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں