فردوس میڈیم عمران خان نے پنجاب کو وٹس ایپ پر چلنے والا وزیراعلی دیا ہے ‘ عظمیٰ بخاری

عمران خان لاہور کو بھی پشاور جیسے کھڈوں میں تبدیل کرنے کے منصوبے بنارہے ہیں‘ سیکرٹری اطلاعات (ن) لیگ پنجاب

بدھ 25 نومبر 2020 16:08

فردوس میڈیم عمران خان نے پنجاب کو وٹس ایپ پر چلنے والا وزیراعلی دیا ہے ‘ عظمیٰ بخاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ فردوس میڈیم عمران خان نے پنجاب کو وٹس ایپ پر چلنے والا وزیراعلی دیا ہے ،عمران خان نے پنجاب اسمبلی کو بھی ربڑ سٹمپ بنادیا ہے ،اڑھائی سال بعد بھی پنجاب اسمبلی میں قائمہ کمیٹیاں فعال نہیں ہو سکیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت نے اڑھائی سالوں میںجو بل پاس کیے وہ سب ردی کے کاغذ سے زائد حیثیت نہیں رکھتے ،فردوس میڈم پہلے چیک کرلیں اڑھائی سالوں میں پنجاب اسمبلی سے کتنے آرڈیننس پاس ہوئے ،بزدار حکومت ہر مالی سال کے بجٹ میں 9نئے ہسپتال بنانے کا وعدہ کرتی ہے لیکن میرے اپنے سوال کے جواب میں پنجاب اسمبلی میں محکمہ صحت نے اعتراف کیا کہ صرف ایک ہسپتال کی تعمیر پر کام جاری ہے ،بزدار سرکار کی پوری فلم جھوٹ کے سہارے چل رہی ہے لیکن یہ جھوٹ اب زیادہ دیر تک نہیں چلنے والا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فردوس مارکیٹ انڈر پاس کے افتتاح کی بار بار تاریخیں دی جارہی ہے ،یاد رہے یہ منصوبہ بھی بی آر ٹی کے کنٹریکٹر ہی بنارہے ہیں ،چھ ماہ سے پوش علاقے کے رہائشی فردوس مارکیٹ انڈر کی تعمیر مکمل نہ ہونے سے ذلیل و خوار ہورہے ہیں،بزدار حکومت ایک انڈرپاس مکمل نہیں ہوا اب شیرنوالہ گیٹ پر بھی انڈر پاس تعمیر کرنے کا حکم دے رہے ہیں،عمران خان لاہور کو بھی پشاور جیسے کھڈوں میں تبدیل کرنے کے منصوبے بنارہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں