گور نر چوہدری محمدسرور اور وزیر اعلی عثما ن بزدار کے در میان رابطہ ،کل ہونیوالا اوورسیز کنونشن منسوخ کر نے کا اعلان

کورونا ایس اوپیز پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ،اپوزیشن بھی کوروناخطرات کی وجہ سے جلسے منسوخ کر دیں ‘ چوہدری سرور

بدھ 25 نومبر 2020 21:12

گور نر چوہدری محمدسرور اور وزیر اعلی عثما ن بزدار کے در میان رابطہ ،کل ہونیوالا اوورسیز کنونشن منسوخ کر نے کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثما ن بزدار کے در میان ہونے والے رابطے میں باہمی مشاورت سے کل ( جمعرات )گور نر ہائوس میں ہونیوالا اوورسیز کنونشن منسوخ کر نے کا اعلان کر دیا گیا جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کورونا ایس اوپیز پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،اپوزیشن جماعتوں کو بھی مشورہ ہے کوروناخطرات کی وجہ سے جلسے منسوخ کر دیں ۔

تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثما ن بزدار کے در میان گزشتہ روز رابطہ ہوا ہے جس میں مشاورت کے بعدکورونا خطرات کے پیش نظر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے 26نومبر کو گور نر ہائوس لاہور میں اوورسیز کمیشن کے زیر اہتمام ہونیوالا اوورسیز کنونشن منسوخ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

کنونشن کے مہمان خصوصی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی تھے ۔

گور نر اور وزیر پنجاب کے رابطے کے دوران یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ کورونا سے بچائو کے لئے ایس اوپیز پر عملددرآمد یقینی بناے کیلئے صوبائی اور ضلعی حکومتیں مزید موثر اقدامات کر یں گی ۔گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور سے اوورسیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئر مین محمد وسیم رامے نے بھی ملاقات جس میں کنونشن کی منسوخی سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی ۔

وسیم چوہدری سے ملاقات کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافہ ہو تا جارہا ہے جو پوری قوم کیلئے لمحہ فکر یہ ہیں اس لیے موجودہ حالات میں کورونا ایس او پیز پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا اس لیے کنونشن منسوخ کر رہے ہیں اور انشاء اللہ جیسے کورونا کے حوالے سے حالات بہتر ہوں گے تو کنونشن کے حوالے نئی تاریخ کا اعلان کر دیا جائیگا چوہدری محمدسرور نے اپوزیشن کو ایک بار پھر یہ مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں جلسوں کی سیاست نہ کر یں کیونکہ ان جلسوں کی وجہ سے کورونا کے حوالے سے حالات بے قابو سے باہر سکتے ہیں سیاسی جماعتوں سمیت سب کی ذمہ داری ہے کہ وہ کورونا کے حوالے سے نہ صرف خود ایس او پیز پر عمل کر یں بلکہ عوام کو بھی اس بارے میں زیادہ سے زیادہ آگا ہی فراہمی کی جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں