بلاول بھٹو کی علی موسی گیلانی کی گرفتاری کی مذمت ، فوری رہائی کا مطالبہ

دھاندلی کی پیداوار حکومت اب عوامی تحریک کو طاقت سے دبانا چاہتی ہے‘ چیئرمین پیپلزپارٹی

بدھ 25 نومبر 2020 21:12

بلاول بھٹو کی علی موسی گیلانی کی گرفتاری کی مذمت ، فوری رہائی کا مطالبہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے علی موسی گیلانی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی موسی گیلانی کی گرفتاری سلیکٹڈ حکمرانوں کی غنڈہ گردی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی پیداوار حکومت اب عوامی تحریک کو طاقت سے دبانا چاہتی ہے،حکومت مخالف احتجاج کو اوچھے ہتھکنڈوں سے روکنے کی توقع رکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی،پرامن سیاسی سرگرمیاں اور احتجاج عوام کا حق ہے، انہیں روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا کہ موسی گیلانی کو فوری رہا کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں