محترمہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے آنے والوں کا سلسلہ جاری رہا

پیپلز پارٹی کے وفد سمیت دیگر شخصیات نے جاتی امراء میں مریم نواز سے انکی دادی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں بھی تعزیت کیلئے آنے والوں کا سلسلہ جاری ،قران خوانی اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی

بدھ 25 نومبر 2020 21:12

محترمہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے آنے والوں کا سلسلہ جاری رہا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور صدر محمد شہباز شریف کی والدہ محترمہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے آنے والوں کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا ، پیپلز پارٹی کے وفد سمیت دیگر شخصیات نے جاتی امراء رائے ونڈ میں مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز سے ان کی دادی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا جبکہ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں بھی تعزیت کے لئے آنے والوں کاسلسلہ جاری رہا ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور کی قیادت میں وفد نے مریم نواز سے ملاقات کر کے محترمہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ۔ عزیز وا قارب سمیت دیگر شخصیات نے بھی مریم نواز سے ملاقات کر کے ان کی دادی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ۔علاوہ ازیں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں گزشتہ روز بھی تعزیت کے لئے آنے والوں کا سلسلہ جاری رہا ۔ اس موقع پر مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں