وزیراعلی سردارعثمان بزدار کے ویژن کے مطابق سپورٹس کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کرینگے،سیکرٹری سپورٹس فواد ہاشم ربانی

پنجاب میں سپورٹس کے انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنایا جائے گا، تمام افسران نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کو اولیت دیں،اپ گریڈیشن و دیگر مسائل بھی حل ہوں گے نئے تعینات ہونیوالے سیکرٹری سپورٹس و یوتھ افیئرز فواد ہاشم ربانی سے ڈائریکٹوریٹ سپورٹس پنجاب کے افسران کی ملاقات

بدھ 25 نومبر 2020 21:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری سپورٹس و یوتھ افیئرز فواد ہاشم ربانی سے پنجاب سٹیڈیم میں ڈائریکٹوریٹ سپورٹس پنجاب کے افسران نے ملاقات کی اور چارج سنبھالنے پر ان کو مبارکباد دی، ملاقات میں سپورٹس کے فروغ، ترقی، انفراسٹرکچر اور اپ گریڈیشن ودیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات کرنیوالوں میں ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رئوف باجوہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ناصر ملک،ڈویژنل سپورٹس افسران رانا ندیم انجم، خواجہ سیف الرحمان، عطاء الرحمان اور مقصودالحسن شامل تھے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس و یوتھ افیئرز فواد ہاشم ربانی نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق سپورٹس کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کریں گے، پنجاب میں سپورٹس کے انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنایا جائے گا، تمام افسران نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کو اولیت دیں، نئے ٹیلنٹ کے بغیر سپورٹس کو فروغ نہیں دیا جاسکتا،اپ گریڈیشن و دیگر مسائل بھی حل ہوں گے، سہولیات کی فراہمی کے بغیر سپورٹس کو فروغ نہیں دی جاسکتا،تمام افسران اپنے فرائض محنت اور دیانتداری سے سرانجام دیں اور پنجاب میں سپورٹس کلچر کو فروغ دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں