وزیراعظم عمران خان نے چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پرجا کر ان کی عیادت کی

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ،ڈاکٹر شہباز گل بھی ہمراہ تھے ،سپیکر پرویز الٰہی اور دیگر سے بھی ملاقات

بدھ نومبر 22:24

وزیراعظم عمران خان نے چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پرجا کر ان کی عیادت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پرجا کر ان کی عیادت کی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواشات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر وفاقی وزیرطارق بشیرچیمہ،مونس الٰہی ،سالک حسین ،حسین الٰہی اورشافع حسین بھی موجودتھے ۔نجی ٹی وی کے مطابق خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات میں اتحادی حکومت سمیت مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments