عمران نیازی بوکھلاہٹ کا شکار ،پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی گرفتاری بزدلانہ حرکت ہے‘رانا ثنااللہ

حکمرانوںسے جو ہوسکتا کرلیںملتان میں جلسہ ہر حال میں ہوگا‘صد ر مسلم لیگ (ن) پنجاب

بدھ 25 نومبر 2020 22:59

عمران نیازی بوکھلاہٹ کا شکار ،پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی گرفتاری بزدلانہ حرکت ہے‘رانا ثنااللہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر راناثنا اللہ نے موسی گیلانی اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں،پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی گرفتاری بزدلانہ حرکت ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جلسہ گاہ کا دورہ کرنے پر کھلے تالوں کو توڑنے کی ایف آئی آر کاٹی گئی ،عمران خان سے جو ہوسکتا کرلے ،ملتان میں جلسہ ہر حال میں ہوگااور مسلم لیگ (ن) اس میں بھرپور شرکت کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم لفظ سلیکٹڈ وزیراعظم کے لئے خوف کی علامت بن چکا ہے ،دھرنے کی پیداوار جماعت پی ڈی ایم کے جلسوں سے گھبرارہی ہے ۔موسی گیلانی سمیت تمام پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں