وزیراعظم عمران خان کو سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پروجیکٹ اور والٹن ائیرپورٹ کی منتقلی پر بریفنگ

سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پروجیکٹ والٹن کو در پیش تمام روکاوٹوں کو جلد از جلد قانون کے مطابق حل کیا جائے،وزیر اعظم کی حکام کو تاکید

بدھ 25 نومبر 2020 23:12

وزیراعظم عمران خان کو سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پروجیکٹ اور والٹن ائیرپورٹ کی منتقلی پر بریفنگ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) وزیر اعظم عمران خان نے تاکید کی ہے کہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پروجیکٹ والٹن کو در پیش تمام روکاوٹوں کو جلد از جلد قانون کے مطابق حل کیا جائے تا کہ اس منصوبے سے خطیر معاشی فائدہ حاصل ہو سکے۔وزیراعظم عمران خان کو سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پروجیکٹ اور والٹن ائیرپورٹ کی منتقلی پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل، وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ،مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر ، چیف سیکرٹری پنجاب اور سول ایویشن کے اعلی عہدے داروں نے شرکت کی۔وزیر اعظم عمران خان نے حکام کو تاکید کی سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پروجیکٹ والٹن کو در پیش تمام روکاوٹوں کو جلد از جلد قانون کے مطابق حل کیا جائے تا کہ اس منصوبے سے خطیر معاشی فائدہ حاصل ہو سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں