دوران سماعت احتساب عدالت کے جج کی شہباز سے والدہ کے انتقال پر تعزیت

کمرہ عدالت میں آنے والے رہنمائوں نے بھی شہباز اور حمزہ سے تعزیت کی

جمعرات 26 نومبر 2020 12:25

دوران سماعت احتساب عدالت کے جج کی شہباز سے والدہ کے انتقال پر تعزیت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔

(جاری ہے)

فاضل جج نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کی والدہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے ، دنیا میں ماں سے بڑھ کر کوئی اور رشتہ نہیں ہوتا ۔ اظہار یکجہتی کے لئے آنے والے پارٹی رہنمائوں نے بھی شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے محترمہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں