لاہور میں’’فردوس مارکیٹ انڈرپاس‘‘ کا افتتاح ہوگیا

لال شہباز قلندر انڈر پاس منصوبے کی تکمیل میں 13 کروڑ روپے کی بچت ہوئی، انڈر پاس سے روزانہ تقریباً ایک لاکھ شہری مستفید ہوں گے

Shehryar Abbasi شہریار عباسی جمعرات 26 نومبر 2020 19:03

لاہور  میں’’فردوس مارکیٹ انڈرپاس‘‘ کا افتتاح ہوگیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 نومبر2020ء) لاہور کے علاقے گلبرگ میں سنٹرپوائنٹ پر لعل شہباز قلندرؒ(فردو س مارکیٹ) انڈر پاس منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا ہے- تفصیلات کے مطابق کلمہ چوک کے قریب سنٹر پوائنٹ سے کیولری گراؤنڈ جانے والی سڑک پر فردوس مارکیٹ کے مقام پر یہ انڈرپاس تعمیر کیا گیا ہے ۔ لال شہباز قلندر انڈرپاس کا افتتاح وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے تختی کی نقاب کشائی کی اور دعا خیر کی-لال شہباز قلندر انڈر پاس کو تقریباً ایک ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیاہی- وزیراعلی عثمان بزدار نے کہاکہ حکومت نے شفاف ٹینڈرنگ کے ذریعے تعمیراتی لاگت میں 13کروڑ روپے کی خطیر رقم کی بچت کی-سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے ایم ایم عالم روڈ اور کیولری گراؤنڈ کی طرف جانے والی ٹریفک میں روانی آئے گی-گلبرگ اور کینٹ ایریا کے دوران آمدورفت بلا تعطل ہوگی-لعل شہباز قلندر ؒ انڈر پاس سے روزانہ تقریباً ایک لاکھ شہری مستفید ہوں گے -ایندھن کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوگی-شہریوں کا قیمتی وقت ضائع نہیں ہوگا-انہوںنے کہاکہ تعمیراتی لاگت میں 13 کروڑ روپے کی بچت کا کریڈ ٹ موجودہ حکومت کی شفاف پالیسیوں کو جاتا ہی-560 میٹر طویل لعل شہباز قلندرؒ انڈر پاس دونوں اطراف 2،2 لین پر مشتمل ہی-بارشی پانی کے اخراج کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں- منصوبے کو عظیم صوفی بزرگ لعل شہباز قلندرؒ کے نام سے منسوب کیاہی-لاہو رشہر کی تعمیر و ترقی پر پوری توجہ ہے -لاہور کے شہریوں کو مزید سہولتوں کی فراہمی کے لئے نئے منصوبے شروع کر رہے ہیں -لاہور کے شہریوں کو مزید سہولتیں فراہم کریں گی-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے لعل شہبازقلندرؒ (فردوس مارکیٹ )انڈر پاس کا دورہ بھی کیااور منصوبے کے افتتاح کے بعد انڈر پاس کے تعمیراتی معیار کا جائزہ لیا- وزیراعلی عثمان بزدارنے انڈر پاس کے دونوں اطراف کا معائنہ کیااور تعمیراتی کاموں کے معیار کا مشاہدہ کیا -وزیراعلی نے معیاری کام کی تعریف کی اور مزدوروں کو شاباش دی-ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی- صوبائی وزراء میاں محمود الرشید،مراد راس،تحریک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر اعجاز چودھری،معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،چیف سیکرٹری، وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ محمد عمران،اراکین پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل، سمیرا احمد، منتخب نمائندے، کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں