یونیورسٹی طلبا ء کو تعلیمی و تحقیقی مقاصد کیلئے پولیس دفاتر میں انٹرن شپ کی اجازت دینے کیلئے ورکنگ پیپر کی تیاری شروع

آئی جی کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اعلی سطحی اجلاس ،مختلف دفاتر میں طلبا ء و طالبات کے مطالعاتی دوروں کی تجویز بھی زیر غور آئی

جمعرات 26 نومبر 2020 19:36

یونیورسٹی طلبا ء کو تعلیمی و تحقیقی مقاصد کیلئے پولیس دفاتر میں انٹرن شپ کی اجازت دینے کیلئے ورکنگ پیپر کی تیاری شروع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہاہے کہ طلبا و طالبات کو پولیس ورکنگ سے آگاہی اور فیلڈ ورک کا عملی تجربہ دینے کے ساتھ ساتھ انکی معلومات میں اضافے اور کپیسٹی بلڈنگ کیلئے پنجاب پولیس اور تعلیمی اداروں کے مابین دو طرفہ تعاون کو بڑھانا چاہیے اس ضمن میںآغاز میں بڑی درس گاہوں میں زیر تعلیم ڈگری ہولڈر طلبا ء کو تعلیمی و تحقیقی مقاصد کے علاوہ پنجاب پولیس کی ورکنگ سے روشناس کرانے کیلئے پنجاب پولیس کے دفاتر میں انٹرن شپ پروگرام شروع کرانے کی منصوبہ بندی ایک مفید پراجیکٹ کے ساتھ ساتھ پولیس امیج کو بہتر سے بہتر کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگی ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ انٹرن شپ پروگرام کی منظوری کیلئے ورکنگ پیپر تیار کرکے ایگزیکٹو بورڈ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے تاکہ اس بارے میں تمام افسران کی مشاورت سے حتمی فیصلہ سازی کی جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہاکہ انٹرشپ پروگرام کے آغاز سے قبل پنجاب کے بڑے تعلیمی اداروں کے ساتھ ایم او یوبھی ضرور سائن کئے جانے چاہیے جس کے تحت ان اداروں کے مختلف ڈگری پروگرامز میں زیر تعلیم طلبا پولیس دفاتر میںمختصر اور طویل دورانئے کے مختلف انٹرن شپ پروگرامز میں حصہ لے سکیں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ انٹرن شپ کا آغازپائلٹ پراجیکٹ کے طور پر سنٹرل پولیس آفس سے ہونا چاہیے اور اس پروگرا م کی کامیابی کے بعد لاہور سمیت تمام ریجنل پولیس دفاتر میں بھی مقامی طلباو طالبات انٹرن شپ کر سکیں گے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ا نٹرنی طلباء نہ صرف پولیس ورکنگ بارے مفید معلومات حاصل کریں گے بلکہ معاشرے میں پنجاب پولیس کے سفیر کے طور پر یقینا بہترین رزلٹس دیں گے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ انٹرن شپ پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے والے طلباو طالبات کوپنجاب پولیس کی جانب سے سرٹیفیکیٹس بھی دئیے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران کیا ۔دوران اجلاس ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کنور شاہ رخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انٹرن شپ کے دوران ہونے والی تحقیق اور نتائج پنجاب پولیس کے پیشہ ورانہ امور میں بہتری کیلئے استعمال کئے جاسکیں گے جس سے پولیس کی مجموعی ورکنگ کا معیار مزید بہترکرنے کیلئے اقدامات لئے جا سکیں گے۔

دوران اجلاس انٹرن شپ پروگرام کے تحت پنجاب پولیس اورتعلیمی اداروں کے مابین ہیومن ریسورس سمیت دیگر وسائل کے اشترا ک کی تجویز پیش کی گئی جبکہ محکمہ پولیس کے مختلف دفاتر میں یونیورسٹی طلباء کے مطالعاتی دوروں کے اہتمام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ پولیس دفاتر میں ایک وقت میں کتنے طلبا وطالبات انٹرن شپ کرسکتے ہیں اس حوالے سے سٹڈی ورک مکمل کرلیا جائے تاکہ اس بارے میں قابل عمل ورکنگ پالیسی تشکیل دی جاسکے ۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اظہر حمید کھوکھر، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کنور شاہ رخ، ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی شاہد حنیف، ایڈیشنل آئی جی ڈی اینڈ آئی غلام رسول زاہد، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ -IIمقصود الحسن ، ڈی آئی جی لیگل جواد احمد ڈوگر، ڈی آئی جی ٹریننگ سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر سید خرم علی ، ڈی آئی جی ویلفیئر آغا محمد یوسف، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ شارق کمال صدیقی ،ڈی آئی جی آئی اے بی محمدیوسف ملک ، اے آئی جی ٹریننگ تنویر احمد طاہر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں