احتساب عدالت نے احد چیمہ کی اہلیہ، والدہ سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے

جمعرات 26 نومبر 2020 21:06

احتساب عدالت نے احد چیمہ کی اہلیہ، والدہ سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں زیر حراست سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی اہلیہ، والدہ سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت کی۔عدالت نے صائمہ احد، فیصل حسن، نازیہ، اشرف، احمد حسن، سعدیہ منصور، نشاط افزا، احمد سعود چیمہ، سجاد چیمہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت نے انوسٹی گیشن افسر کو تمام افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ تعمیل کے لیے تمام اداروں اور ایجنسیوں کی معاونت حاصل کر سکتے ہیں۔سماعت کے دوران عدالت نے احد چیمہ سے والدہ، اہلیہ سمیت دیگر سے متعلق پوچھا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ کہاں ہے، جس انہوں نے لاتعلقی کا اظہار کیا۔جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ بتائیں کہ کیا آپ کے بہنوئی فوت ہو چکے ہیں تو احد چیمہ نے کہا کہ وہ فوت ہو چکے ہیں۔احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں تمام بے نامی دارووں کو گرفتار کر کے 30 نومبر تک پیش کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں