آئندہ سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں پریکٹیکلز نہ لینے کا اعلان

ہپ فیصلہ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کے لاہور میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 27 نومبر 2020 10:31

آئندہ سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں پریکٹیکلز نہ لینے کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 نومبر2020ء) صوبہ پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے آئندہ سال صوبے میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں پریکٹیکلز نہ لینے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کا لاہور میں اجلاس ہوا جس میں پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے سربراہان شریک ہوئے ، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ 2021ء میں طالب علموں سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں پریکٹیکلز نہیں لیے جائیں گے ، جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل وفاقی حکومت نے 26 نومبر سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ وفاقی وزیر شفقت محمود نے اعلان کیا کہ نومبر سے بچے گھر بیٹھ کر تعلیم حاصل کریں گے۔ فیصلہ کیا گیا کہ 25 دسمبر سے 10جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔

(جاری ہے)

تعلیمی اداروں میں بچے نہیں آئیں گے۔بچے گھر بیٹھ کر تعلیم جاری رکھیں گے۔11 جنوری کو تمام تعلیمی ادارے دوبار کھول دئیے جائیں گے۔

شفقت محمود نے مزید کہا کہ 26 نومبر سے 24 دسمبر تک ہوم لرننگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔26 نومبر سے پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے سے آن لائن کلاسز لے سکتے ہیں۔ اسکول کالجز، یونیورسٹیز، ٹیوشن سینٹرز سب بند ہوں گے۔11 جنوری کو تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے سے قبل کورونا وبا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔جنوری کے پہلے ہفتے میں ریویو سیشن ہو گا۔

ہاسٹلز میں ایک تہائی طلبہ کو رہنے کی اجازت ہو گی،بورڈ کے امتحانات مارچ اور اپریل کے بجائے مئی اور جون میں ہوں گے۔علاوہ ازیں گرمیوں کی چھٹیاں بھی کم کرنے کی سفارش کی گئی۔ دوسری طرف  تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسی ایشن نے کل 26 نومبر کو بھی تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسی ایشن کی جانب سے ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے حکومت کے فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں کی بندش کا حکومتی فیصلہ نامنظور ہے، 26 نومبر سے نجی تعلیمی ادارے بند نہیں ہوں گے ، نجی تعلیمی اداروں میں تدریس کا عمل جاری رہے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں