عالمی شہرت یافتہ قاری کرامت علی نعیمی انتقال کر گئے

قاری کرامت علی نعیمی نے پوری دنیا میں خوبصورت قرأت کا ایوارڈ بھی جیتا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 27 نومبر 2020 11:17

عالمی شہرت یافتہ قاری کرامت علی نعیمی انتقال کر گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 نومبر 2020ء) : عالمی شہرت یافتہ قاری قاری کرامت علی نعیمی انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں اپنی خوبصورت قرأت کی وجہ سے شہرت پانے والے قاری کرامت علی نعیمی وفات پا گئے۔ قاری کرامت علی نعیمی کو دنیا بھر میں خوبصورت قرأت کا ایوارڈ بھی ملا۔ قاری کرامت علی نعیمی کو زینت القرا فخرالقرا کے نام سے نوازا گیا تھا۔

ان کی خوبصورت آواز کی وجہ سے قاری کرامت علی نعیمی کو دنیا بھر میں جانا جاتا تھا۔ قاری کرامت علی نعیمی کی نماز جنازہ شام چار بجے چام ستارہ ویلی کینال روڈ فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔ خیال رہے کہ قاری کرامت علی نعیمی عالمی شہرت یافتہ قاری تھے جن کی خوبصورت آواز سُننے والوں کے کانوں میں رس گھولتی اور اُن کے لیے سکون قلب کا ذریعہ تھی جو کہ آج ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاموش ہوگئی۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پیلٹ فارمز خصوصاً یوٹیوب پر ان کی متعدد قرأت کی ویڈیوز موجود ہیں جو آج بھی کئی مسلمان کے دلوں پر راج کررہی ہیں۔ ان کے چاہنے والوں کا کہنا ہے کہ قاری کرامت علی نعیمی کواللہ نے ایک پُر سوز آواز اور بلند اخلاق اور باکمال صلاحیتوں سے نوازا تھا۔ ہر عمرکے لوگ ان کے گرویدہ تھے۔ ان کا اندازِ بیان ایسا تھا کہ ہر شخص کے دل میں اُتر جاتا تھا اور زبان میں اللہ نے اثر بھی دیا تھا۔ قاری کرامت علی نعیمی کی وفات پر کئی علمائے کرام نے افسوس کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں