پنجاب میں نجی سکولوں کی رجسٹریشن آن لائن کر دی گئی ،نئے نظام سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا‘ وزیر تعلیم

نجی سکولوں کی مالی سپورٹ کیلئے وفاقی حکومت خصوصی پیکج پر کام کررہی ہے ‘ ڈاکٹر مراد راس کا خطاب

جمعہ 27 نومبر 2020 19:22

پنجاب میں نجی سکولوں کی رجسٹریشن آن لائن کر دی گئی ،نئے نظام سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا‘ وزیر تعلیم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) پنجاب میں نجی سکولوں کی رجسٹریشن آن لائن کر دی گئی جبکہ صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ نئے نظام سے کرپشن کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔ارفع ٹیکنالوجی پارک میں صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے نجی سکولوں کی رجسٹریشن کو آن لائن کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نئے نظام کے تحت پنجاب بھر کے پرائیویٹ سکولز اپنی آن لائن رجسٹریشن کراسکیں گے، سسٹم سے نجی سکولوں کا مکمل اور درست ڈیٹا ملے گا اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سسٹم کا نام ای لائسنس فار پرائیویٹ سکولز رکھا گیا ہے،نجی سکولز یکم مارچ تک نئے نظام کے تحت اپنی رجسٹریشن مفت کراسکیں گے۔انہوںنے کہاکہ وہ سکولز بند کرنے کے حق میں بالکل بھی نہیں تھے لیکن کورونا کیسز میں اضافے کو دیکھتے ہوئے مجبوری میں فیصلہ کیا، نجی سکولوں کی مالی سپورٹ کے لئے وفاقی حکومت خصوصی پیکج پر کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے 5 سال بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوگی اور ہم پی آئی ٹی بی سے ملکر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں مزید بہتری لائیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں