بابا گورونانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات ، بھارت سے 600سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے

جمعہ 27 نومبر 2020 23:27

بابا گورونانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات ، بھارت سے 600سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے
لاہور۔27نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27نومبر2020ء) :بابا گورونانک دیو جی کے 551ویں جنم دن کی تقریبات میں شر کت کیلئے بھارت سے 600سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے ذریعے گزشتہ روز پاکستان پہنچ گئے، قافلے کی رہنمائی شورومنی گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے رکن امر جیت سنکھ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ کے مطابق پاکستان میں ایڈیشنل سیکرٹری شرائنزطارق وزیر و پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر ستونگ سنگھ ‘ جنرل سیکرٹری امیر سنگھ اور سابقہ صدر بشن سنگھ نے سکھ یا تر یوں کا استقبال کیا۔

محکمہ ہیلتھ پنجاب کے نمائندوں نے سکھ یاتریوں کو واہگہ بارڈر پر تھرمومیٹر کے ذریعے چیک کیااور ان کے کورونا کے ٹیسٹ کے کاغذات بھی چیک کئے۔اس موقع پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے اہلکاروں نے سکھ یاتریوں کی تواضع کی ۔امیگریشن اور کسٹم کی چیکنگ کے بعد سکھ یاتریوں کو وفود کی صورت میں پولیس کی سخت نگرانی میں واہگہ بارڈر سے ننکانہ صاحب روانہ کردیاگیاجہاں پر وہ 30نومبر کو بابا گورنانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں