چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی شاہد صدیق ،سی ای او مریم خاور کے درمیان جنگ شدت اختیار کر گئی

سی ای او کی چیئرمین کوعہدے سے ہٹانے کیلئے تگ و دو ،شاہد صدیق کابھی ناقص کارکردگی اور مبینہ بے ضابطگیاں وزیر اعلیٰ کے سامنے لانے کا فیصلہ

ہفتہ 28 نومبر 2020 13:05

چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی شاہد صدیق ،سی ای او مریم خاور کے درمیان جنگ شدت اختیار کر گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صدیق اور کمپنی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مریم خاور کے درمیان جنگ شدت اختیار کر گئی ، سی ای او نے ڈاکٹر شاہد صدیق کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کیلئے تگ و دو شروع کردی جبکہ ڈاکٹر شاہد صدیق نے بھی سی ای او کی ناقص کارکردگی اور مبینہ بے ضابطگیوں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صدیق اور کمپنی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مریم خاور کے درمیان مستعفی ہونے والے ارکان کو اجلاس میں بٹھانے کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد معاملے نے طول اختیار کر لی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چیئرمین ڈاکٹر شاہد صدیق سی ای او اور ان کے ماتحت کچھ افسران کی کارکردگی سے نالاں تھے اوراس بارے علم ہونے پر سی ای او کی جانب سے معاملے کو جان بوجھ کر طول دی گئی ۔

ذرائع کے مطابق خاتون افسر نے چند بیورو کریٹس کو ساتھ ملا کر اس حوالے سے مراسلہ وزیر اعلیٰ ہائوس بھجوا دیا ہے جبکہ دوسری جانب ڈاکٹر شاہد صدیق بھی کمپنی کے امور میںموجود خامیوں اور مبینہ بے ضابطگیوں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو آگاہ کریں گے جس کیلئے پیپر ورک تیار کیا جارہا ہے ۔ذرائع کے مطا بق ڈاکٹر شاہد صد یق نے چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی تعینا تی کے فوری بعد سی ای اومریم خاور سے محکمے کی کارکردگی اور سا بق دور میں محکمہ کی جانب سے خریدی گئی گا ڑیو ں اوردیگراخراجا ت کے حوالے سے تفصیلات طلب کی تھیںلیکن سی ای او اورمتعلقہ افسران کی جانب سے مبینہ طو رپر جان بوجھ کر اس پیشرفت نہیں کی گئی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں