لاہور میں شہری نے ٹریفک وارڈن کو گاڑی مارکربونٹ پر گرا دیا ، ویڈیو وائرل

جیل روڈ پر تیز رفتار گاڑی کو ٹریفک وارڈن نے روکا ، تاہم ڈرائیوار نے ٹریفک اہلکار کو گاڑی کے بونٹ پر بٹھا کرجیل روڈ پر ’زگ زیگ‘ کرتے ہوئے ہوئے سڑک پر گرا دیا ، واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 28 نومبر 2020 12:56

لاہور میں شہری نے ٹریفک وارڈن کو گاڑی مارکربونٹ پر گرا دیا ، ویڈیو وائرل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 نومبر2020ء)   لاہور میں شہری نے ٹریفک وارڈن کو چالان کے لئے کاغذات دینے کی بجائے گاڑی مارکربونٹ پر گرا دیا ، ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاہور کی جیل روڈ پر ایک تیز رفتار گاڑی آرہی جس پر بونٹ پر ٹریفک وارڈن بیٹھا گاڑی کو روکوانے کی کوشش کررہا ہے تاہم ڈرائیوار ٹریفک وارڈن کو گاڑی کے بونٹ پر بٹھا کرجیل روڈ پر ’زگ زیگ‘ کرتے ہوئے ہوئے سڑک پر گرا دیا۔


بتایا گیا ہے کہ کالے شیشوں والی گاڑی کو ٹریفک وارڈن نے روکا تو ڈرائیور نے گاڑی روکنے کی بجائے اس کو وارڈن پر چڑھانے کی کوشش کی تاہم ٹریفک اہلکار نے سامنے سے ہٹنے سے انکار کردیا اور وہ گاڑی رکوانے کے لئے بونٹ پر بیٹھ گیا جس کے باعث وارڈن تیز رفتاری کے باعث اپنی دونوں ٹانگیں بھی زخمی کروا بیٹھا۔

(جاری ہے)

چند روز قبل راولپنڈی میں ایک ٹریفک وارڈن کی جانب سے کچھوے کو سڑک پار کروانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے سینئیر صحافی حامد میر نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں شئیر کیا۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مذکورہ ٹریفک وارڈن کچھوے کے ساتھ ساتھ سڑک پر چلتا گیا ، اسے سڑک پار کروا دی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ کچھوے کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد صارفین نے ٹریفک وارڈن کی ایک جانور کے لیے صلہ رحمی اور اس کے لیے کیے گئے اقدام کو خوب سراہا اور کہا کہ کچھوے کو کوئی تکلیف نہ پہنچے اس کے لیے ٹریفک وارڈن نے جو کیا وہ انسانیت کی اعلیٰ مثال ہے اور قابل تعریف ہے۔ ٹریفک وارڈن نے صلہ رحمی کی ایک مثال قائم کی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی سینئیر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں اس ویڈیو کو شئیر کیا اور وارڈن کی صلہ رحمی کی تعریف کی۔
 

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں