نیا پاکستان ،منزلیں آسان پروگرام کے دوسرا مرحلے کا آغاز

دوسرے مرحلے میں مجموعی طور پر 154دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی

ہفتہ 28 نومبر 2020 15:12

نیا پاکستان ،منزلیں آسان پروگرام کے دوسرا مرحلے کا آغاز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ، دوسرے مرحلے میں مجموعی طور پر 154دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق عثمان بزدارکی ہدایت پرنیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کے دوسرا مرحلے کا آغاز کردیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں 14ارب روپے سے دیہی علاقوں میں کارپٹڈسڑکیں بنائی جائیں گی اور دوردرازدیہی علاقوں میں1076کلومیٹرسڑکیں تعمیرہوں گی۔

(جاری ہے)

عثمان بزدار کے مطابق مجموعی طور پر 154دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی، دیہی سڑکوں کی تعمیر سے کھیت تامنڈی رسائی بہتر ہوگی، کاشتکارکو اپنی فصل بروقت مارکیٹ تک پہنچانے میں مددملے گی۔انھوں نے کہا کہ یہ تحریک انصاف کی حکومت کافلیگ شپ پروگرام ہے،ماضی کی حکومت نے شوبازی زیادہ کی اورکام کم کئے ، ہماری حکومت نے عوام کی فلاح و بہبودکیلئے صرف کام ہی کئے ہیں۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور میں نیا پاکستان ، منزلیں آسان پروگرام کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا تھا،نیا پاکستان، منزلیں آسان پروگرام کے دوسرے مرحلے کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کو پنجاب میں قانون سازی اورصحت کارڈز کے اجراء پر بریفنگ دی گئی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں