شیخ رشید کی زیر صدارت اجلاس،ٹھیکیداروں کی جانب سے پارسل اور پسنجر کرایوں کے حوالے سے رپورٹ پیش

وزیر ریلوے اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دیدیا،دیگر امور پر بھی بریفنگ دی گئی

ہفتہ 28 نومبر 2020 15:41

شیخ رشید کی زیر صدارت اجلاس،ٹھیکیداروں کی جانب سے پارسل اور پسنجر کرایوں کے حوالے سے رپورٹ پیش
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں ماہانہ بنیادوں پر پسنجر اور فریٹ آمدن کا کے جائزے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں چیئرمین ریلوے بورڈ حبیب الرحمان گیلانی، سی ای او ریلوے نثار احمد میمن ،آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

شیخ رشید کی زیر صدارت اجلاس میںکوچز میں نقص اور خراب کوچز کی بحالی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔اجلاس یں ریلوے کے ٹھیکے داروں کی جانب سے پارسل اور پسنجر کرایوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی ۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دیا ۔ اجلاس میں چمن بارڈر پر ایف بی آر اور این ایل سی کی جانب سے درآمد و برآمد ( ٹرانسٹ ٹریڈ )مینجمنٹ پراجیکٹ کے قیام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں