پنجاب کے 10 ای خدمت مراکز میں زمینوں اور تعمیرات کی رجسٹری و انتقال کی خدمات شامل کرنیکا فیصلہ

رجسٹری کا اندراج، منظوری و انتقال کا عمل ون ونڈو سنٹر سے ایک دو گھنٹے میں مکمل ہو جایا کرے گا

ہفتہ 28 نومبر 2020 15:02

پنجاب کے 10 ای خدمت مراکز میں زمینوں اور تعمیرات کی رجسٹری و انتقال کی خدمات شامل کرنیکا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 نومبر2020ء) پنجاب کے 10 ای خدمت مراکز میں زمینوں اور تعمیرات کی رجسٹری و انتقال کی خدمات شامل کرنے کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ، بورڈ آف ریونیو اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے مابین مفاہمتی یادداشتیں طے پا گئیں۔ تقریب میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تاررڑ، چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور، ڈائریکٹر جنرل ساجد لطیف، ایڈیشنل ڈی جی وسیم بھٹی، ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی و دیگر افسران شریک ہوئے۔



ڈی جی پی آئی ٹی بی ساجد لطیف، ڈائریکٹر پی ایل آر اے اسامہ سعید، ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ندیم عباس بھنگو نے ایم او یوز پر دستخط کئے۔ میڈیا سے گفتگو میں سینئر ممبر بی او آر بابر حیات تاررڑ نے کہا کہ رجسٹریاں جلد ای خدمت مراکز میں ون ونڈو سنٹرز سے حاصل کی جا سکیں گی اور سٹامپ پیپر کا حصول، رجسٹری کا اندراج و منظوری اور انتقال کا عمل ایک چھت تلے ایک ڈیڑھ گھنٹے میں مکمل ہو جایا کریگا۔

(جاری ہے)

معاہدے سے عوام کو سہولت اور پاکستان کی ورلڈ بینک ایز آف ڈوئنگ بزنس رینکنگ بھی بڑھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے سال ای سٹمپنگ کی مد میں حکومت پنجاب کو ستر ارب ریونیو وصول ہوا۔ چند ہفتوں بعد ای خدمت مراکز میں رجسٹری و انتقال سروسز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب خود کرینگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں