مولانا فضل الرحمان کی جاتی امراء میں شہباز شریف اور مریم نواز سے ملاقات، بیگم شمیم اختر کے انتقال پر تعزیت کی

ہفتہ 28 نومبر 2020 22:45

مولانا فضل الرحمان کی جاتی امراء میں شہباز شریف اور مریم نواز سے ملاقات، بیگم شمیم اختر کے انتقال پر تعزیت کی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ اور پی ڈی ای کے صدر مولانا فضل الرحمان نے اپنے وفد کے ہمراہ جاتی امراء میں مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف اورنائب صد رمریم نوازسے ملاقات کر کے بیگم شمیم اخترکے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

مولانافضل الرحمان کراچی سے لاہورپہنچنے کے بعدائیر پورٹ سے سیدھے جاتی امراء رائے ونڈ پہنچے۔ ملاقات میں شاہد خاقان عباسی،احسن اقبال ،مریم اورنگزیب،عطا اللہ تارڑ سمیت دیگربھی موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں