مہنگائی صرف وفاقی حکومت کی وجہ سے نہیںہو رہی ، صوبائی حکومتیں بھی مہنگائی کنٹرول کرنے میںناکام ہیں‘ فیصل سبزواری

ملتان میں گولیاں نہیںچلائی گئیں، ایم کیو ایم پر گولیاں چلائی جاتی تھیں‘ ایم کیو ایم کے رہنما کی جاتی امراء میںمیڈیا سے گفتگو

اتوار 29 نومبر 2020 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ مہنگائی صرف وفاقی حکومت کی وجہ سے نہیںہو رہی ، صوبائی حکومتیں بھی مہنگائی کنٹرول کرنے میںناکام ہیں،ملتان میں گولیاں نہیںچلائی گئیںجبکہ ایم کیو ایم پر گولیاں چلائی جاتی تھیں۔ مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ہمارا وفد افسوس کے لئے آیا تھا ،شہباز شریف اور مریم نواز سے اظہار افسوس کیا ہے ، ایسے غم کے اوقات میں سیاست کو ایک طرف رکھ کر کر غم بانٹنا چاہیے،بدقسمتی کے ساتھ پاکستانی سیاست میں خیال نہیں کیا جاتا۔

(جاری ہے)

انہوںنے ملتان میں اپوزیشن کی گرفتاریوںکے حوالے سے کہا کہ وہاں گولیاں نہیں چلائی گئیں،کراچی میں ایم کیو ایم پر گولیاں چلائی جاتی تھی ۔انہوںنے کہاکہ ایم کیو ایم نے پچھلے بیس برسوں سے سخت گیری کے حالات دیکھے ،حکومت میں ہمارے ایک وزیر ہیں جو حکومت کو مشورہ دیتے ہیں لیکن سیاسی طور پر ہمارے سے حکومت بات نہیں کرتی ۔ا نہوںنے کہا کہ مہنگائی صرف وفاقی حکومت کی وجہ سے نہیں ہورہی ،ہم سندھ کے باسی ہیں وہاں کی صوبائی حکومت بھی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، صوبے بھی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میںناکام ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں