فسطائیت کے خلاف اب مذمت نہیں مزاحمت کرینگے‘مریم نواز

سلیکٹڈ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے عوام سے جنگ پر آمادہ ہے تو جان لے کوئی عوام سے جنگ نہیں جیت سکتا

اتوار 29 نومبر 2020 22:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ایک پرامن تحریک ہے جس کا مقصد حقیقی جمہوریت، ووٹ کی عزت، بنیادی حقوق کی بحالی اور مہنگائی سے چھٹکارا ہے مگر سلیکٹڈ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے عوام سے جنگ پر آمادہ ہے تو جان لے کہ کوئی عوام سے جنگ نہیں جیت سکتا۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ تیس نومبر سب رکاوٹیں توڑ کر انشااللہ ملتان میں ملاقات ہو گی جس طرح کراچی میں میرے کمرے میں حملہ ہوا اب پورے پنجاب میں چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا ،نہتے لوگوں پر تشدد اور بیگناہوں کو گرفتار کیا گیا،ہم اس فسطائیت کے خلاف اب مذمت نہیں مزاحمت کرینگے، ظلم رہے اور امن بھی ہوکیا ممکن ہے تم ہی کہو ۔

انہوںنے کہا کہ سلیکٹڈ کو پتا ہے کہ عوام اس حکومت سے کتنی پریشان ہے اس لئے پی ڈی ایم کے پر امن جلسہ کو روکنے کے لئے پورے ملتان اور اس کے گردونواح کو اکھاڑہ بنا رکھا ہے۔ بہادر کارکنان کے گھروں کے گھیرائواور پکڑدھکڑجاری ہے جان لو یہ تحریک تمہیں گھر بھیج کر رہے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں